قومی دن پر حاکم دبئی کی سعودی قوم اور قیادت کو مبارک باد

ٹویٹر پر سعودی قیادت سے ملاقات کی یادگاری تصاویر پوسٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر مملکت کی قیادت اور پوری قوم کو خلوص دل سے مبارک باد پیش کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے 87 ویں قومی دن کی مناسبت سے حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ‘ٹویٹر‘ پر ’معا ابدا ھیش ٹیک‘ کےعنوان سے سعودی قیادت کے لیے تہنیتی کلمات اور قیادت کے ساتھ سابقہ ملاقاتوں کی یاد گار تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں۔

حاکم دبئی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر تمام سعودی بھائیوں، مملکت سعودی عرب کی قیادت بالخصوص خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد کی عزت اور عظمت کو ھدیہ تبرک پیش ہے‘۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ ہیں۔ سعودی عرب کی عزت ہماری عزت، ہمارے ممالک کی عزت ہے۔ ہمیں شاہ سلمان پر فخر ہے جن کی اسلام اور ہمارے ملکوں کے دفاع میں لازوال خدمات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے قومی دن کی خوشی میں متحدہ عرب امارات کی عوام اور حکمراں بھی شامل ہیں۔

الشیخ محمد بن راشد نے سعودی عرب کی قیادت کے ساتھ ہونے والی چند یادگار تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں جو دونوں ملکوں کی قیادت کے پر خلوص تعلق کی عکاسی کرتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں