.

مصر کی فوجی امداد بحال کرنے پر غور کر رہے ہیں: ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا ملک مصر کی بعض نوعیت کی فوجی امداد بحال کرنے پر غور کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ امریکا نے مصر کو 9 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی فوجی امداد نہ دینے اور دیگر 1 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی امداد موخر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ امریکی حکومت کی طرف سے مصر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اعتراض کیا گیا تھا جس کے بعد کانگریس نے قاہرہ کو فوجی اور دیگر امداد روک دی تھی۔

گذشتہ روز نیویارک میں صدر ٹرمپ سے مصر کی فوجی امداد کی بحالی سے متعلق ایک سوال پوچھا گیا۔ انہوں نے اس کے جواب میں کہا کہ ’یقینا ہم اس کے بارے میں غور کررہے ہیں‘۔

اگست میں مصری حکومت نے امریکا کی طرف سے امداد میں کمی کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔