جنونی ’راکٹ مین‘ کو اپنی قوم کو ہلاک کرنے کی کوئی پروا نہیں: ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

شمالی کوریا کے پے درپے میزائل اور بموں کے تجربات کے رد عمل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر کم جونگ اُن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

’ٹویٹر‘ پر ایک بیان صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر کم جونگ ان کو "مجنون" شخص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ "شمالی کوریا کے ’راکٹ مین‘ کو اپنی قوم کو بھوک میں مبتلا کرنے اور اسے قتل کرنے کی کوئی پروا نہیں۔"

صدر ٹرمپ نے لکھا کہ شمالی کوریا کے جنونی لیڈر کو اپنی حماقتوں کی ایسی قیمت چکانا ہو گی جس کی کوئی مثال آج تک نہیں ملتی۔

اس سے قبل شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے بھی ایسے ہی سخت الفاظ میں ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انھوں نے تمام عالمی پروٹوکول نظر انداز کرتے ہوئے ٹرمپ کو ’فاتر العقل‘ اور مخبوط الحواس قرار دیا تھا۔

اپنے ردِ عمل میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان نے ثابت کر دیا ہے کہ شمالی کوریا کا جوہری پروگرام "صحیح راستے پر ہے۔"

انہوں نے دھمکی دی کہ وہ امریکہ کے خلاف "تاریخ کے سخت جوابی اقدامات کریں گے" اور "خبطی امریکی بوڑھے کو آگ سے جواب دیں گے۔"

ادھر کل جمعہ کو واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ وہ شمالی کوریا کا مسئلہ سفارتی ذریعے سے حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر فوجی کارروائی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔

قبل ازیں امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا تھا کہ شمالی کوریا کی طرف سے بڑھتے خطرات کی روک تھام کے لیے ان کے ملک کے پاس فوجی کارروائی سمیت تمام آپشن موجود ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں