میکسیکو کے جنوب میں 6.2 کی شدت کا نیا زلزلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا کے ارضیاتی سروے کے مطابق میکسیکو کے جنوب میں ہفتے کے روز ایک نیا زلزلہ آیا ہے ۔ ریختر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 6.2 تھی اور اس کا مرکز جنوبی ریاست اوکساکا میں تھا۔

اسی علاقے میں گذشتہ ہفتے 8.1 کی شدت زلزلہ آیا تھا جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔اس زلزلے کے جھٹکے میکسیکو سٹی میں بھی محسوس کیے گئے تھے ۔ اس شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں جمعرات کو ایک اور شدید زلزلہ آیا تھا ۔ریختر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 7.1 تھی اور اس سے 295 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

فوری طور پر نئے زلزلے سے ہلاکتوں یا عمارتوں کے کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں