.

افغانستان: نیٹو کے قافلے پر کار بم حملہ ، پانچ شہری زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم ( نیٹو) کے مشن میں شامل ڈینش فوجیوں کے ایک قافلے پر خودکش بمبار نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں پانچ شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

جنگ زدہ ملک میں نیٹو کے معاون فوجی مشن کے ترجمان کیپٹن ولیم سالوین نے اس خودکش کار بم حملے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ واقعے میں نیٹو کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور ایک ٹیم جائے وقوعہ پر تحقیقات کے لیے روانہ کردی گئی ہے۔

افغان سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ قافلے پر حملے کے لیے بارود سے بھری کار کو استعمال کیا گیا ہے۔