.

’حوثی لیڈر صعدہ کی غاروں میں ظہور مہدی کا منتظر ہے‘

یمنی صدر کا ایران نواز حوثی گروپ کے سربراہ کا تمسخر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے صدر عبد ربہ منصود الھادی نے کہا کہ ایرانی پروردہ حوثی گروپ کے سربرہ عبدالملک الحوثی صعدہ کی غاروں میں چھپ کر مہدی منتظر کی آمد کا انتظار کر رہا ہے تاکہ دونوں ایک ساتھ متحرک ہو سکیں۔

العربیہ چینل سے بات کرتے ہوئے صدر منصور ھادی نے کہا کہ پارلیمنٹ کا اجلاس عدن میں اکتوبر آخر سے پہلے کسی بھی وقت ہو سکتا ہے کیونکہ پارلیمان کے اجلاس کے انعقاد کے لیے کوئی تاریخ مقرر کرنے کی ضرورت نہیں۔

صدر ھادی نے یمنی عوام کے لیے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی امدادی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین نے یمنی عوام کی انسانی بنیادوں پر بھرپور مدد کی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر واحد ادارہ ہے جس نے یمن میں جنگ سے متاثرہ شہریوں کی تمام اضلاع میں پہنچ کر مدد کی ہے۔