سعودیہ پر تنقید، بھارتی عالم دین اومان سے بے دخل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خلیجی ریاست سلطنت اومان نے اپنے ہاں قیام پذیر ایک بھارتی مسلمان مذہبی رہ نما سلیمان ندوی کو سعودی عرب اور دوسرے خلیجی ملکوں کی توہین پر مبنی تنقید کرنے اور دہشت گرد تنظیم کی تعریف و توصیف پر انہیں فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اومان وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ بھارتی عالم دین سلیمان ندوی نے 19 ستمبر کو اومان میں قائم الشریعہ سائنس کالوج میں ایک لیکچر کے دوران سلطنت اومان کی پالیسی اور طریقہ کار کے برعکس اسلوب میں بات کی ، جس میں سعودی عرب اور دوسرے خلیجی ملکوں کی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی مبلغ سلیمان ندوی نے سعودی عرب کی اہم شخصیات کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور ایک دہشت گرد جماعت اور اس کے لیڈروں کی تعریف کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں