.

مارچ کے بعد دہشت گردی کے 7 حملے ناکام بنائے: صادق خان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانوی دارالحکومت لندن کے پاکستانی نژاد میئر صادق خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے رواں سال مارچ کے بعد سے اب تک دہشت گردی کے ساتھ حملے ناکام بنائے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اپوزیشن لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے صادق خان نے جماعت کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں کو ناکام بنانے کے لیے پولیس کے بجٹ میں مزید اضافے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کمپنیوں کو بھی انتہا پسندانہ مواد سے نمٹنے کے لیے مزید اور موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

اخبار ’گارڈین‘ کے مطابق صادق خان نے کہا کہ رواں سال مارچ کے بعد اب تک برطانیہ میں دہشت گردی کے چار حملے ہوئے جب کہ 7 حملوں کو ناکام بنایا گیا۔

رواں ماہ لندن کے پولیس چیف نے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ پولیس نے پچھلے چند ماہ کے دوران دہشت گردی کی کم سے کم چھ سازشیں ناکام بنائی ہیں۔