امریکی وزیر دفاع کے دورہ افغانستان کے دوران کابل پر راکٹ حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے دورہ افغانستان کے دوران کابل میں چھ راکٹ حملے کیے گئے ہیں۔

افغان حکام کے مطابق کابل کے حساس علاقے میں چھ راکٹ ایسے وقت میں داغے گئے جب بدھ کو امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کابل پہنچے تھے۔

حکام کے مطابق متعدد راکٹ کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ملٹری سیکشن کے قریب گرے ہیں۔ افغان وزیرداخلہ نجیب دانش نے بتایا کہ راکٹ حملوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

افغان پولیس نے واقعے کے فوری بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا گیا تھا۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا یہ راکٹ کس نے داغے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کسی گروپ نے ابھی تک ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ راکٹ حملوں کے باوجود ہوائی اڈے سے پروازوں کا سلسلہ معمول کے مطابق جاری ہیں۔

یہ راکٹ جیمز میٹس کے کابل پہنچنے کے چند گھنٹے کے بعد کیے گئے جن میں دارالحکومت کابل کو نشانہ بنایا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں