امریکا 2018ء میں 45 ہزار پناہ گزینوں کو قبول کرے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کا ملک آئندہ سال 45 ہزار پناہ گزینوں کو آنے کی اجازت دے گا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی کانگریس میں پیش کی گئی ایک روپرٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا آئندہ سال پینتالیس ہزار پناہ گزینوں کو اپنے ہاں آنے کی اجازت دے گا۔ ان میں 19 ہزار پناہ گزین افریقی ممالک، پانچ ہزار مشرقی ایشیا، دو ہزار وسطی ایشیا اور یورپ اور ڈیڑھ ہزار لاطینی امریکا اور کریبی کے علاقوں سے لیے جائیں گے۔

کانگریس میں پیش کی گئی رپورٹ میں ساڑھے سترہ ہزار پناہ گزینوں کو جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ سے لینے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں