کِم کاردشیان تیسرے بچے کی منتظر مگر وہ خود جنم نہیں دیں گی !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

معروف امریکی اداکارہ کم کاردشیان نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ اور ان کے شوہر کینی ویسٹ اپنے تیسرے بچے کے منتظر ہیں۔ توقع ہے کہ یہ جوڑا بچے کی پیدائش کے لیے متبادل ماں (سیروگیٹ) کی معاونت حاصل کرے گا۔

کِم کی جانب سے یہ تصدیق ریئلٹی شو Keeping Up With the Kardashians کی نئی سیریز کے ٹریلر میں سامنے آئی جو جمعرات کے روز نشر کیا گیا۔ اس طرح کِم اور ان کی مزید دو بہنیں ایک ہی عرصے میں اپنے نئے مہمانوں کا استقبال کریں گی۔

گزشتہ ہفتے متعدد میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا تھا کہ 33 سالہ کہلوئے کاردشیان اور 20 سالہ کیلی جنیئر اپنے پہلے بچوں کی پیدائش کی منتظر ہیں۔ مذکورہ خواتین کی جانب سے ان رپورٹوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

رواں برس جون میں یہ افواہیں پھیلی تھیں کہ کِم اور ویسٹ نے اپنے تیسرے بچے کی پیدائش کے واسطے ایک متبادل ماں یعنی سیروگیٹ کی معاونت حاصل کی ہے۔ اس کی وجہ صحت کے وہ سنگین مسائل ہیں جن کا سامنا امریکی ٹی وی اسٹار کو ابتدائی دو بچوں کے لیے دورانِ حمل اور پیدائش کے وقت کرنا پڑا تھا۔ کِم کے پہلے دو بچّے چار سالہ نارتھ اور ایک سالہ سینٹ ہے۔

کِم کاردشیان نے اپنے بلاگ پر ابتدائی دو بچوں کی پیدائش کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا تفصیلی تذکرہ کیا ہے اور یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے تیسرے بچے کے لیے کسی متبادل ماں یعنی سیروگیٹ کی معاونت حاصل کرنے کا سوچ رہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں