امریکا 2018 کے مالیاتی سال میں 45 ہزار پناہ گزینوں کو قبول کرے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا 2018 کے مالیاتی سال کے دوران زیادہ سے زیادہ 45 ہزار پناہ گزینوں کا استقبال کرے گا۔

ٹرمپ نے یہ بات وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کے نام ایک یادداشت میں کہی جس کو وہائٹ ہاؤس نے جمعے کے روز جاری کیا۔

امریکی انتظامیہ نے اس آخری حد کی تجویز بدھ کے روز کانگریس کی ایک رپورٹ میں پیش کی تھی۔

واضح رہے کہ 1980 کے بعد زیادہ سے زیادہ پناہ گزینوں کی یہ کم ترین حد ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں