.

افغان فضائیہ نے اپنے ہی فوجیوں پر بمباری کردی، 10 ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

افغان حکام کا کہنا ہے کہ اتوارکے روز جنوبی صوبہ ہلمند میں گریشک کے مقام پر افغان فوج کے جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں کم سے کم 10 فوجی ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

ہلمند کی صوبائی حکومت کے ترجمان عمر زواک نے اس واقعے کی زیادہ تفصیل بتانے سے گریز کیا تاہم بتایا کہ فضائیہ کے جنگی طیاروں نے غلطی سے ایک چیک پوسٹ کے قریب بمباری کی جس کے نتیجے میں ’سانجوریان‘ نامی خصوصی ملیشیا یونٹ کے دس اہلکار ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔ یہ یونٹ اس علاقے میں طالبان جنگجوؤں کی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے کام کرتی ہے۔

افغانستان میں فرینڈلی فائرنگ میں ہلاکتوں کا یہ واقعہ نیا نہیں۔ اسی علاقے میں جولائی میں امریکی فوج نے جنگی طیاروں نے ایک پولیس کمپاؤنڈ پر بمباری کرکے کئی افغان پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔