.

بحرین : دارالحکومت منامہ میں بم دھماکا ، پانچ پولیس اہلکار زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ایک بم دھماکےمیں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

بحرین کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پولیس اہلکار منامہ میں شارع بدیع پر واقع بستی الدیہ میں عاشورا کے سالانہ جلوس کی حفاظت پر مامور تھے،اس دوران انھیں بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ جائے وقوعہ پر ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں‘‘۔