.

عراق کے سابق صدر جلال طالبانی انتقال کر گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق میں سرکاری ٹی وی نے بتایا ہے کہ کرد رہ نما اور سابق عراقی صدر جلال طالبانی منگل کے روز انتقال کر گئے ، ان کی عمر 84 برس تھی۔

طالبانی نے طویل عرصے تک علاج کے بعد 2014 میں صدارت کا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ ان پر 2012 میں فالج کا حملہ ہوا تھا۔

جلال طالبانی 1933 میں اربیل میں پیدا ہوئے جو اب عراقی کردستان کی حکومت کا صدر مقام ہے۔ وہ 2005 میں منتخب ہونے کے بعد عراق کے پہلے غیر عرب صدر بن گئے۔ یاد رہے کہ 2003 میں امریکا کے زیر قیادت حملے میں عراق پر صدام حسین کی حکومت کو ختم کر دیا گیا تھا۔

طالبانی کُردوں کی جانب سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی کوششوں میں بھی شریک رہے۔