.

مصر کی نوجوان ماڈل المناک ٹریفک حادثے میں ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصرکی ایک نوجوان اداکارہ دالیا التونی شمال مشرقی قاہرہ میں ایک المناک ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئیں۔

مقامی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اداکارہ دالیا التونی قاہرہ میں العین السخنہ روڈ پر دو کاروں کے درمیان ہونے والے تصادم میں شدید زخمی ہوگئی تھیں۔ وہ اسپتال منتقل کرنے سے قبل ہی دم توڑ گئی تاہم اس کا جسد خاکی سویز کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا جسے بعد ازاں اس کے ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

خیال رہے کہ مصری اداکارہ دالیا التونی نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2011ء میں ’الکبیر اوی‘ فلم سیریز میں فن کار احمد مکی کے ساتھ کام سے کیا۔ تاہم اسے سنہ 2012ء میں فلم ’جرمنی‘ میں مصری سپر اسٹار محمد رمضان کے ساتھ ہیروئن کے طور پر کام کے دوران شہرت حاصل ہوئی۔ اس کے بعد التونی نے میسی آپریشن، حماتی بتحبنی مولانا العاشق اور ظرف اسود جیسی فلموں میں بھی کام کیا۔

اس کی آخری فلم’حلاوۃ الدنیا‘ رواں سال رمضان المبارک میں ریلیز کی گئی جس میں اس نے دوسری اداکارہ ھند صبری کے ساتھ کام کیا تھا۔