.

مصر: صحافیوں سے "جينز" نہ پہننے کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر میں میڈیا سپریم کونسل کے سربراہ مکرم محمد احمد نے جمعے کے روز صحافیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صحافیوں کے وقار کا احترام کرتے ہوئے آئندہ جینز کی پتلون یا پھٹی ہوئی جینز نہ پہنیں۔

مصری میڈیا کے مطابق کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ صحافیوں کا جینز کی پتلون یا پھٹی ہوئی جینز پہننا اس پیشے کے ذوق اور بنیادوں سے میل نہیں کھاتا۔ انہوں نے باور کرایا کہ ریاست نے صحافیوں کے لیے تربیت اور ٹکنالوجی کے الاؤنس میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے لہذا صحافیوں کو چاہیے کہ وہ اپنے ظاہری حُلیے کو بہتر بنانے کے لیے اس اضافے سے فائدہ اٹھائیں۔

مکرم محمد احمد نے واضح کیا کہ "جینز یا پھٹی ہوئی جینز میں ملبوس صحافی کسی ذمے دار یا عہدے دار سے ملاقات نہیں کر سکتا"۔ انہوں نے بتایا کہ کونسل اس رجحان پر روک لگانے کے طریقہ کار پر غور کر رہی ہے۔

مصری حکومت نے صحافیوں کی انجمن میں شامل ہونے والے ہر صحافی کے لیے تربیت اور ٹیکنالوجی الاؤنس کی مد میں مختص رقم کو بڑھا کر ماہانہ 1680 مصری پاؤنڈ (80 ڈالر) کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔