.

مصری پادری پر قاتلانہ حملے کی ویڈیو جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر میں کچھ عرصہ قبل ایک انتہا پسند کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے ایک قبطی پادری کے قتل کے واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مانیٹرنگ کے لیے لگے کیمروں میں محفوظ مناظر میں ایک انتہا پسند کو مصری پادری کا تعاقب کرتے اور بعد ازاں اسے چاقو کے وار سے ہلاک کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹیج سے پتا چلتا ہے کہ مقتول پادری اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ سڑک پر جا رہا ہے۔ اس کا تعاقب کرنے والا ایک شخص اچانک اس کے سر اور پیٹھ پر چاقو کے وار کرتا ہے۔

مصری سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مقتول مصری کاھن کی شناخت سمعان شحاتۃ کے نام سے کی گئی ہے۔ وہ بنی سویف گورنری کے یولیوس الاقفھمصی، عزبہ جرجس اور بایپارشیہ میں پادری کے طور پر خدمات انجام دے چکا ہے۔

اسی واقعے میں قاہرہ کے ایک چرچ کا پادری بھی زخمی ہوا تھا۔

مصری وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پادری پر حملہ کرنے والے شدت پسند ایک بے روزگار کی شناخت احمد سعید السنباطی کے نام سے کی گئی ہے۔ اس پر اپنے والد پر تشدد کرنے اور گھر کو آگ لگانے کا بھی الزام ہے۔ اس نے کچھ عرصہ پیشتر پادری سمعان شحاتۃ رزق اللہ کو چاقو کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا تھا۔