.

یمنی باغیوں کی سعودی عرب میں دراندازی کی کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی بارڈ سیکیورٹی فورز نے یمن کی سرحد سے متصل سرحدی علاقوں میں سرحد بار سے ایران نواز حوثی باغیوں اور سابق مںحرف صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا جنگجوؤں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے۔ جوابی کارروائی میں باغیوں کی کئی فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں اور وہ اپنی گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمن دستوری حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ باغیوں نے جنوبی سرحد سے سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کی مگر بارڈر فورسز اور عرب اتحادی طیاروں کی طرف سے بہ یک وقت کی گئی جوابی کارروائی میں باغی واپس فرار ہوگئے۔

جوابی کارروائی میں متعدد حوثی اور علی صالح ملیشیا کے وفادار باغی ہلاک اور زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بمباری میں سرحد کے قریبی علاقوں میں باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے بھی کیے گئے جن میں دشمن کے متعدد ٹھکانے اور اسلحہ وگولہ بارود تباہ کردیا گیا۔