.

خطّے میں ایران کی سرگرمیوں پر روک لگنا چاہیے: برطانیہ، جرمنی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے کی ترجمان نے بتایا ہے کہ اتوار کے روز مے اور جرمن چانسلر اینگلا مرکل کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں اس امر پر اتفاق رائے ہوا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی عدم توثیق کے بعد برطانیہ اور جرمنی معاہدے کی پاسداری کے پابند رہیں گے۔

ترجمان کے مطابق دونوں شخصیات نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ عالمی برادری کی جانب سے ایران کی اُن سرگرمیوں کو روکنے کا سلسلہ جاری رکھنے کی ضرورت ہے جو خطّے کا استحکام متزلزل کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے اندیشوں کا مقابلہ کرنے کے طریقہ کار تلاش کیے جائیں۔