.

شاہ سلمان سے امیر کویت کا دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے سوموار کو الریاض میں امیر ِکویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے ملاقات کی ہے اور ان سے دوطرفہ تعلقات ، مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے بیان کے مطابق دونوں رہ نماؤں نے قریبی برادرانہ تعلقات اور خطے میں رونما ہونے والے واقعات سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔

ملاقات کے بعد شاہ سلمان نے امیر کویت کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔