.

سعودی ولی عہد کا حیدر العبادی سے دہشت گردی مخالف جنگ پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے ولی عہد ، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی سے ملاقات کی ہے اور ان سے خطے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوششوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں کے علاوہ خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت کی ہے۔