.

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کی الریاض آمد ، شاہ سلمان سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی سعودی عرب کے دورے پر الریاض پہنچ گئے ہیں۔سعوی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بہ نفس نفیس ان کا اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کا استقبال کیا۔دونوں رہ نماؤں نے ملاقات میں سعودی عرب اور عراق کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

عراقی وزیراعظم اتوار کو سعودی ،عراق رابطہ کونسل کے پہلے اجلاس میں شرکت کریں گے۔انھوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی ہے۔

اس سے پہلے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز ،نائب گورنر الریاض ،وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن ڈاکٹر مسعد بن محمد العیبین اور وزیر تجارت اور سرمایہ کاری ماجد بن عبداللہ القصبی نے ان کا استقبال کیا ہے۔ماجد بن عبداللہ القصبی سعودی ،عراقی رابطہ کونسل کے شریک چیئرمین ہیں۔ان کے علاوہ ہوائی اڈے پر اعلیٰ سینیر سول اور فوجی عہدے دار اور الریاض میں عراقی سفیر رشدی العانی بھی موجود تھے۔