.

امریکا حزب اللہ کے خلاف جارحانہ اقدام کے لیے اتحادیوں سے مشاورت کرے گا: وزیر خزانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچین نے کہا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ ملیشیا کے خلاف پابندیوں کے لیے سخت اقدام کیا جائے گا۔

وہ سعودی دارالحکومت الریاض میں بدھ کو منعقدہ’’ مستقبل سرمایہ کاری اقدام کانفرنس‘‘ میں تقریر کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ امریکا حزب اللہ کے خلاف جارحانہ اقدام کے لیے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کرے گا۔

واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن ارکان نے 21 اکتوبر کو یہ انکشاف کیا تھا کہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور اس کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے خلاف کانگریس آیندہ چند روز میں نئی پابندیوں کی منظوری دے گی ۔

اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 13 اکتوبر کو ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے درمیان جولائی 2015ء میں طے شدہ جوہری معاہدے کی تصدیق سے انکار کردیا تھا۔اس سے تین روز کے بعد انھوں نے کہا تھا کہ اس معاہدے کو سرے سے ختم ہی کیا جاسکتا ہے۔