.

سعودی عرب عربوں اور مسلمانوں کا دفاع کررہا ہے: شیخ الازہر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کی قدیم دانش گاہ جامعہ الازہر کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب نے کہا ہے کہ سعودی عرب عربوں اور مسلمانوں کے نصب العین اور ان کے امور کے دفاع کے لیے اہم کردار ادا کررہا ہے۔

وہ قاہرہ میں متعیّن سعودی سفیر احمد قطان سے گفتگو کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں سعودی عر ب مسلم قوم اور عرب دنیا کے مفادات کے تحفظ کے لیے نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔

شیخ الازہر نے سفیر احمد قطان کی سعودی عرب اور مصر کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور بالخصوص الازہر اور سعودی مملکت کے مذہبی اداروں کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے کوششوں کی تعریف کی ۔

اس موقع پر سعودی سفیر ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الازہر کے رواداری کے فروغ ، انتہاپسندی کے نظریے کے مقابلے ،اسلام سے متعلق غلط تصورات کی درستی ، تشدد ،جنونیت اور منافرت پر مبنی نظریات کے خاتمے کے لیے نمایاں کردار ادا کرنے کی وجہ سے مسلمانوں کے دلوں میں ایک خاص جگہ ہے۔

انھوں نے امن کے قیام ، برداشت اور رواداری کے کلچر کو عام کرنے اور دنیا کے مختلف ممالک اور عوام کے درمیان پُرامن بقائے باہمی کے فروغ کے لیے شیخ الازہر کی کوششوں کو سراہا۔