.

وڈیو : دیکھیے مسافر طیارے کی ہچکولے دار لینڈنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

آسٹریا کے چوتھے بڑے شہر سالزبرگ کے ہوائی اڈے پر اترنے کے واسطے ایک تیارے کو جو تگ و دو کرنا پڑی اسے ایک موبائل کے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔ وڈیو کے مطابق مذکورہ طیارے کی گھات میں لگی ہوئی آندھی اتنی شدید تھی کہ طیارہ اس کے ہاتھوں ادھر سے ادھر لڑھکتی ہوئی ایک گیند کی مانند نظر آیا۔

وڈیو میں فرینکفرٹ جرمنی سے آنے والے پولینڈ کی فضائی کمپنی انٹر ایئر کے طیارے کا کپتان لینڈنگ پر رن وے کو چھو لینے کے بعد پھر سے اڑان بھرنے پر مجبور ہو گیا۔ ایسا لگتا ہے کہ کپتان طیارے پر اپنا کنٹرول باقی رکھنے میں کامیاب نہیں رہا۔

کچھ عرصہ قبل تیز ہواؤں اور آندھیوں نے یورپ کے کئی علاقوں کو شدید متاثر کیا تھا اور اس دوران متعد لوگ ہلاک اور زخمی بھی ہوئے۔ آسٹریا میں آندھی کی رفتار 180 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی جس کے نتیجے میں بجلی کا نظام منقطع ہو گیا اور کئی پروازویں منسوخ ہوئیں۔