.

برطانیہ: عمر رسیدہ شخص پر وحشیانہ تشدد کے مرتکب کو ایک ماہ قید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانیہ کی ایک عدالت نے ایک شخص کو پُرھجوم ریلوے اسٹیشن پر ایک عمر رسیدہ شخص کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے جرم میں چار ہفتوں کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق معمر شخص پر تشدد کا یہ واقعہ کچھ عرصہ پہلے برمنگھم کے نیو اسٹریٹ اسٹیشن پر پیش آیا تھا جب ایک 26 سالہ شخص میگل سٹیوارڈ نے 69 سالہ بوڑھے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں اس واقعے کی خفیہ کیمروں میں لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں اور ملزم کی شناخت کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

ذرائع ابلاغ نے اس خبر کو رپورٹ کیا ہے مگر بوڑھے شخص پر تشدد کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور نہ ہی یہ پتا چلا ہے کہ دونوں افراد کا آپس میں کیا تعلق تھا۔ عدالت نے تشدد کے مرتکب شخص کو چار ہفتے جیل میں بند کرنے کا حکم دیا ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ اگر وہ دوبارہ یہ غلطی کرے تو اسے مزید چار ہفتے کے لیے جیل میں ڈالا جائے۔

ریلوے اسٹیشن پر تشدد کا یہ واقعہ 2 ستمبر کو پیش آیا تھا۔ اس وقت ریلوے اسٹیشن پر لوگوں کا بہت زیادہ رش لگا ہوا تھا۔ اس دوران اچانک ایک شخص نے ایک عمر رسیدہ شہری کو بری طرح مارنا شروع کردیا۔