.

میکسیکو : اغوا برائے تاوان کے مجرم جوڑے کو 260 برس قید کی سزا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

میکسیکو میں عدالت نے اغوا برائے تاوان کا ارتکاب کرنے والے جوڑے کو مجموعی طور پر 260 برس قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے جرم میں ملوث ڈیوڈ ویلیگاس کے خلاف 160 برس جب کہ اس کی ساتھی انابیل مورینو کو جرم میں معاونت پر 100 برس قید کا فیصلہ جاری کیا۔

ڈیوڈ اور مورینو نے گزشتہ برس 10 اکتوبر کو میکسیکو کے قصبے سان میگل اینگ میں ایک ہوٹل کے آگے سے ایک لڑکی کو اغوا کر لیا تھا جو ہوٹل میں اپنے والدین کے ساتھ مقیم تھی۔ دونوں افراد اس لڑکی کو گاڑی میں ڈال کر میکسیکو سٹی کے قریب ایک شہر اباتا لے گئے اور وہاں یرغمال بنا لیا۔ بعد ازاں ڈیوڈ نے لڑکی کے گھر والوں سے رابطہ کر کے ایک معینہ رقم کا مطالبہ کیا اور رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں مغویہ کو قتل کر دینے کی دھمکی بھی دی۔

لڑکی کے والدین نے رقم ادا کر کے اس لڑکی کو آزاد کروا لیا اور اس کے بعد پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا جس کےنتیجے میں ڈیوڈ اور مورینو کی گرفتاری عمل میں آ گئی۔

عدالت نے مجرم جوڑے کو حکم دیا ہے کہ وہ 1142 پاونڈ اسٹرلنگ متاثرہ خاندان کو بطور ہرجانہ ادا کرے