.

بحرین کی اپنے شہریوں کو فوری طور پر لبنان سے نکل جانے کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بحرین نے لبنان میں مقیم اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر وہاں سے نکل جائیں۔ وہاں محتاط رہیں اور اندرونِ ملک غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

بحرین نے اپنے شہریوں کو یہ انتباہ لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری کے استعفے کے اعلان کے ایک روز بعد جاری کیا ہے۔

بحرین کی وزارتِ خارجہ نے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان میں مقیم بحرینی شہریوں کے تحفظ اور ان کے اپنے مفاد میں یہ ہدایت جاری کی گئی ہے تاکہ وہ لبنان میں رونما ہونے والی نئی صورت حال میں کسی بھی خطرے کا شکار ہونے سےمحفوظ رہیں‘‘۔