.

فیصلہ کن اقدامات سے سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوا : سعودی وزیر خزانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعود ی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ حکومت کے فیصلہ کن اقدامات کے نتیجے میں سعودی عرب میں سازگار ماحول پیدا ہوا ہے ،سرکاری احکامات پر عمل درآمد کی وجہ سے (سرمایہ کاروں کے) اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور یہ سلسلہ برقرار رکھا جائے گا۔

ان کے اس بیان سے چندے قبل ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں نو قائم شدہ انسداد بدعنوانی کمیٹی کے حکم پر ہفتے کی رات گیارہ شہزادوں ، چار موجودہ وزراء اور متعدد سابق وزراء کو بدعنوانیوں کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔