سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر ۔ فائل تصویر
سعودی عرب اپنی سرزمین پر کسی حملے کی اجازت نہیں دے گا: عادل الجبیر
ایران کی مداخلت کی وجہ سے پڑوسی ممالک میں سکیورٹی کی صورت حال ابتر ہوئی ہے
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنی سرزمین پر کسی حملے کی اجازت نہیں دے گا۔
انھوں نے سوموار کو ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایران کی مداخلت کی وجہ سے پڑوسی ممالک میں سکیورٹی کی صورت حال ابتر ہوئی ہے اور اس سے عالمی امن اور سلامتی کے لیے بھی خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔