سعودی عرب کے جنوبی صوبہ عسیر کے ڈپٹی گورنر شہزادہ منصور بن مقرن کا ہیلی کاپٹر یمن کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار شہزادہ منصور جاں بحق ہو گئے۔
اس سے قبل سعودی ذرائع کے حوالے سے عسیر میں ایک ہیلی کاپٹر کے لاپتا ہونے کی اطلاع دی گئی تھی جس میں متعدد حکومتی عہدیدار سوار تھے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کی اس خبر کے ہمراہ ویڈیو شہزادہ منصور کی انتقال سے کچھ دیر قبل بنائی گئی تھی۔