.

لندن: 5 لاکھ ڈالر سے زیادہ کی فِراری چند لمحوں میں ناکارہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانوی دارالحکومت لندن میں ایک شخص چند لمحوں کے اندر اپنی 4.5 لاکھ پاونڈ یعنی 5.92 لاکھ ڈالر کی فِراری گاڑی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

لندن کے علاقے گریول ہِل میں پیر کی شام مقامی وقت کے مطابق سات بجے کے قریب آٹھ گاڑیوں کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا۔ ان گاڑیوں میں ایک مذکورہ فِراری بھی تھی۔ حادثے کے نتیجے میں چار افراد معمولی زخمی ہوئے جن کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

ایک عینی شاہد کے مطابق اس نے جائے حادثہ پر پولیس کی نو اور ایمبولینس کی ایک گاڑی دیکھی تھی۔

فِراری گاڑی کی جاری ہونے والی تصاویر سے اس کو پہنچنے والے شدید نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔ وہ سڑک پر اپنے آگے موجود ایک ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔