.

جوان سال بیٹے کی رحلت پر شہزادہ مقرن صدمے سے نڈھال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے شہزدہ مقرن بن عبدالعزیز کے جواں سال بیٹے اور عسیر کے ڈپٹی گورنر منصور بن مقرن کی ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات نے پورے شاہی خاندان کو دکھی کردیا۔ مگر سب سے زیادہ دکھ ان کے والد شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز کو پہنچا ہے۔

گذشتہ روز بیٹے کی نماز جنازہ سے قبل شہزادہ مقرن بن بیٹے کی ناگہانی موت پر سخت صدمےسے نڈھال تھے۔ بیٹے کی وفات کے غم میں ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے۔

خیال رہے کہ عسیر کے علاقے کے ڈپٹی گورنر شہزادہ منصور بن مقرن دو روز قبل ہیلی کاپٹر کریشن میں کئی اہم شخصیات کے ساتھ جاں بحق ہوگئے تھے۔ شہزادہ منصور کو گذشتہ روز الریاض میں سپرد خاک کیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ جامع مسجد ترکی بن عبداللہ میں ادا کی گئی۔

اس موقع پر نماز جنازہ میں خادم الحرمین الشریفین کے مشیر اور گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل، شہزادہ محمد بن نائف بن عبدالعزیز، شہزادہ عسیر فیصل بن خالد اور مفتی اعظم سعودی عرب عبدالعزیز آل الشیخ نے شرکت کی۔