.

وڈیو : ریستوران میں خاتون کی دلیری ، لُٹیرا لیپ ٹاپ چھیننے میں ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لندن میں منگل کی شب ایک ریستوران میں لُوٹ مار کی کوشش کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔ یہ واقعہ برطانوی دارالحکومت کے شمال میں "پارک روڈ" پر واقع ایک چھوٹے سے ریستوران میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ہیلمٹ پہنا ہوا ایک شخص ریستوران میں داخل ہوا اور اس نے کاؤنٹر پر بیٹھی خاتون ملازمہ کا لیپ ٹاپ اڑانے کی کوشش کی۔ تاہم مذکورہ خاتون نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس بدمعاش کو اپنے مقصد میں کامیاب ہونے سے روک دیا۔ وڈیو کے مطابق لٹیرے کا ہتھیار زمین پر گر گیا جس پر اس نے تلاش شروع کر دی۔ اس دوران کچھ گاہکوں نے لُٹیرے پر کرسی سے حملہ کرنے کی تیاری کر لی تھی۔ البتہ اپنی کوشش میں ناکامی کے ہیلمٹ پہنا لٹیرا ریستوران کے دروازے سے ہی فرار ہو گیا۔ واقعے کے دوران ریستوران میں 25 کے قریب گاہک تھے۔

یہ واقعہ برطانوی دارالحکومت میں چوری اور لوٹ مار کے نئے رجحان کی تازہ ترین مثال ہے۔ جرائم پیشہ افراد عموما موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آتے ہیں اور دکانوں ، ریستورانوں اور کمپنیوں کے اندر فوری تیزی سے گُھس کر وہاں موجود ملازمین یا کام کرنے والوں سے جو کچھ آسانی سے مل جائے اسے لُوٹتے ہیں اور پھر فوری طور پر فرار ہو جاتے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ برس لندن میں مجرمان نے سائیکل پر سوار ہو کر 8 ہزار سے زیادہ جرائم کا ارتکاب کیا۔ یہ تعداد پانچ سال قبل کے اعداد و شمار سے 16 گُنا زیادہ ہیں۔