.

ایرانی ملیشیائیں شام سے فوری طور پرنکل جائیں: اقوام متحدہ

شام میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی شدید مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جنرل اسمبلی نے شام میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ایرانی ملیشیاؤں کے ملک سے فوری طور پرنکل جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

العربیہ کے مطابق جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی گئی قرارداد میں شام میں سنہ 2011ء کے بعد سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے واقعات کی شدید مذمت کی گئی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث گروپوں بالخصوص ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پرشام سے نکل جائیں۔

اقوام متحدہ کی قرارداد میں شام میں لڑنے والے تمام جنگجو گروپوں بالخصوص ایران کے’فیلق القدس‘ پاسداران انقلاب اور حزب اللہ ملیشیا کے فوری طور پرملک سے نکل جانے پر زوردیا گیا ہے۔