.

سعودی ولی عہد اور بل گیٹس کا مشترکہ ترقیاتی پروگراموں پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے الریاض میں بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چئیرمین بل گیٹس نے ملاقات کی ہے۔انھوں نے سعودی عرب اور فاؤنڈیشن کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سعودی ولی عہد اور بل گیٹس نے دو طرفہ ترقیاتی پروگراموں اور منصوبوں کا بھی جائزہ لیا ہے۔سعودی مملکت کے ویژن 2030ء کے تحت د ستیاب مواقع بالخصوص نیوم ، بحیرہ احمر اور علا کے ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی بات چیت کی ہے۔

ملاقات میں سعودی عرب کے وزیر تجارت اور سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد القصبی ،وزارتی کونسل کے سیکریٹری جنرل کے مشیر احمد الخطیب اور وزارتی کونسل کے جنرل سیکریٹریٹ کے مشیر یاسر الرومیان بھی موجود تھے۔