.

عیش کریں: متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمین کو اکٹھی چار دن کی چھٹی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اس ماہ کے آخر اور دسمبر کے اوائل میں یوم میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم ، قومی دن اور یوم شہداء کے موقع پر سرکاری ملازمین کے لیے اکٹھی چار چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے انسانی وسائل اور اماراتیانے کے ایک مراسلے کے مطابق یوم میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم ، قومی دن اور یوم شہداء کے موقع پر وفاقی حکومت کے ملازمین کو جمعرات 30 نومبر سے اتوار 3 دسمبر تک چار چھٹیاں ہوں گی اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے ۔