
پیرس: جگہ نہ ہونے کے سبب سڑک پر نماز کی ادائی، کنزرویٹو پارٹی کا احتجاج
فنڈز کی کمی کا بہانہ یا تعصب آمیز رویہ
فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے کلیشی میں ایک انوکھا واقعہ دیکھنے میں آیا جب وہاں کے رہائشی مسلمانوں نے جگہ کی کمی کے باعث سڑک پر نماز جمعہ ادا کی۔
پیرس سے ملحقہ بستی کلیشی میں جگہ کی کمی کے باعث ایک عرصے سے مسلمان سڑک پر نماز جمعہ پڑھنے پر مجبور ہیں۔ دوسری طرف شہر کے میئر نے ہاتھ کھڑے کر دیے کہ ان کے پاس اتنے فنڈز نہیں کہ مسلمانوں کو عبادت کے لیے متبادل جگہ فراہم کر سکیں۔
اس سلسلے میں کنزر ویٹو پارٹی کے کچھ رہنما سڑک پر نماز پڑھنے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ ان کا موقف ہے کہ سڑک پر نماز پڑھنا فرانسیسی قانون کی خلاف ورزی ہے جبکہ مسلم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے کوئی متبادل جگہ نہیں، جس کی وجہ سے وہ سڑک پر نماز ادا کرنے پر مجبور ہیں۔
-
دبئی : 2 افراد کے کچلے جانے کے بعد سڑک کے کنارے نماز پر پابندی
-
مسلمان کلیسا اور یہودی معبد میں نماز پڑھ سکتے ہیں: فتوی
-
نماز اور دعا لمبی کرنے پر امام مسجد کو زندہ جلانے کی کوشش
-
صنعاء: حوثیوں کی نمازِ تراویح روکنے کی دھمکی، لاؤڈ اسپیکروں کی بندش
-
حوثی لیڈر کے حکم پر صنعاء میں نماز تراویح سے روکا گیا
-
برطانیہ : 130 ائمہ کا لندن حملہ آوروں کی نمازِ جنازہ پڑھانے سے انکار