.

بھارت اور چین کی سرحد پر 6.3 شدت کا زلزلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی ارضیاتی سروے اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارت کی سرحد کے قریب جنوبی چین میں ہفتے کو علی الصباح چھ اعشاریہ تین درجے کا زلزلہ آیا ہے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 درجے بتائی گئی ہے۔

امریکی ارضیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ بہ ظاہر ایسے لگتا ہے کہ زلزلے کی شدت 6.7 درجے تھی۔ زلزلہ جنوبی چین کے بھارت کی سرحد سے متصل علاقے شیتسانگ میں آیا۔ زلزلے کا مرکز دس کلو میٹر زمین کے اندر بتایا جاتا ہے۔