.

رابطہ عالم اسلامی کے سکریٹری جنرل کا یورپ کے مشہور ترین کلیسا کا دورہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بین الاقوامی تنظیم "رابطہ عالمِ اسلامی" کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسی نے پیرس میں یورپ کے سب سے بڑے اور مشہور ترین کلیسیا "نوٹرڈیم ڈے" کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں جانب نے ملاقات کو تاریخی قرار دیا اور مشترکہ اقدار کی سپورٹ کے لیے رابطوں کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

اس سے قبل رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے جنیوا میں ایک فورم متعارف کرایا گیا تھا جس کا عنوان "امن و سلامتی کو مضبوط بنانے میں مذاہب کا کردار" تھا۔

فورم کی جانب سے رابطہ عالم اسلامی کی اہم اور مؤثر شرکت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ڈاکٹر عیسی نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ ان کی تنظیم کی توجہ اسلام کی حقیقت واضح کرنے اور شدت پسندی اور دہشت گردی پر مبنی سوچ کے خلاف جنگ پر مرکوز ہے.. ساتھ ہی اعتدال ، رواداری اور امن و سلامتی کی اقدار پھیلانے کے لیے تمام مذاہب کے ساتھ رابطہ کاری بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔

ڈاکٹر عیسی نے باور کرایا کہ بھلائی ، محبت اور امن کی فطرت کو مضبوط بنانے کے واسطے امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے اور اس سلسلے میں مشترکہ کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ رابطہ عالم اسلامی کے سکریٹری جنرل کے مطابق سعودی عرب شدت پسندی اور دہشت گردی پر مبنی نظریات کے خلاف جنگ کے واسطے عالمی پلیٹ فارم کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔