.

برطانوی شاہی جوڑے کی 70 سالہ خوش گوار ازدواجی زندگی کا راز!

ملکہ الیزا بیتھ اور شہزادہ فیلپ کی کل 70 ویں سالگرہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ملکہ برطانیہ الیزابیتھ اور ان کے شوہر شہزادہ فیلپ کل سوموار 20 نومبر 2017ء کواپنی شادی کی 70 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ دونوں 20 نومبر 1947 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ اور شہزادہ فیلپ کی شادی کا طویل دورانیہ محبت، فخر اور روایات کی پابندی کی خوبصورت علامت ہے کہ دونوں نے کامیاب اور خوش گوار شادی کا 70 سال کا سفر طے کیا ہے۔

دوسری طرف برطانیہ میں دیکھا جائے تو طلاق کی شرح بھی عام ہے۔ سنہ 1950ء کے بعد سے آج کے روز تک برطانیہ میں طلاق کی شرح میں مسلسل اضافہ ہی ہوتا رہا ہے۔

اعدادو شمار بتاتے ہیں کہ برطانیہ میں 42 فی صد شادیاں 15 سال سے زیادہ عرصہ تک قائم نہیں رہتی۔ طلاق کے نتیجے میں نہ صرف میاں بیوی میں علاحدگی ہوجاتی بلکہ اس علاحدگی کے منفی نتائج ان کے بچوں پر مرتب ہوتے ہیں۔ خانگی امور کے ماہرین اس معاملے کے لیے قانون سازی کی تجویز پیش کرتے ہیں۔

اگر برطانیہ کی نئی نسل اور گذشتہ دور کے لوگوں کے درمیان تقابلی جائزہ لیا جائے تو صاف ظاہر ہوتا ہے کہ آج کل کی نوجوان نسل شادی کو زیادہ عرصے تک برقرار نہیں رکھ پاتی جب کہ چند برس پیچھے جائیں تو خاندانی نظام کافی مستحکم دیکھائی دیتا ہے۔

فیلپ کا اطمینان

جب شہزادہ فیلپ نے ہونے والی ملکہ برطانیہ الیزابیتھ دوم کے ساتھ شادی سے رضامندی ظاہر کی تو اس وقت انہوں نے لکھا تھا کہ ’میں یقین کے ساتھ یہ بات کہتا ہوں کہ میں ہراچھی چیز کا مستحق نہیں ہوں جو مجھے حاصل ہو یا مجھ سے حاصل ہو مگر میری محبت ایک ایسی چیز ہے جس پر کسی قسم کا تحفظ نہیں ہسکتا۔ شاید یہی ان کا محبت پر اٹوٹ یقین ہے جو لیلیبٹ اور فیلپ کو ستر سال سے ایک دوسرے کے ساتھ جوڑے ہوئے ہے۔ خیال رہے کہ Lilibet ملکہ برطانیہ کا بچپن میں لیا جانے والا ایک عرفی نام ہے۔

خوش گوار شادی کا راز

برطانوی شاہی جوڑے کی شادی برطانیہ کی طویل ترین شادی کی مدت شمار کی جاتی ہے۔ دونوں نے ستر سالہ سفر کےدوران کئی ایسی آندھیوں اور طوفانوں کا بھی سامنا کیا جو دونوں کے درمیان جدائی کا موجب بن سکتے تھے۔ کئی افواہیں جن میں ازدواجی امور میں خیانت کی باتیں بھی شامل تھیں مشہور ہوئیں مگر انہوں نے اپنے بچوں کو سامنے رکھتے ہوئے سب کچھ برداشت کیا۔

ایک بار شہزادہ فیلپ نے بتایا کہ اس کی والدہ نے اسے کامیاب شادی کا راز بتایا ہے۔ والدہ نے کہا تھا کہ خوش گوار اور کامیاب شادی کا راز محبت، خوشی، وفاداری اور تمام حالات میں زندگی ساتھ گذارنے کے عزم کا عزم ہے۔ یہی ان کی کامیاب شادی کا راز ہے۔