.

شام : قاسم سلیمانی کا مشیر خیر اللہ صمدی لڑائی میں ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی قُدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کا مشیر خیر اللہ صمدی شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں البوکمال شہر میں مارا گیا۔ صمدی لڑائی کے دوران مارٹر گولے کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہو گیا تھا اور بعد ازاں دم توڑ گیا۔

ایرانی میڈیا نے بتایا کہ صمدی شمالی ایران کے صوبے زنجان میں "انصار مہدی بریگیڈ" کے ریٹائرڈ اہل کاروں میں سے تھا۔

البوکمال میں شامی حکومت اور اس کے حلیف ملیشیاؤں کی داعش تنظیم کے ساتھ گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔

یاد رہے کہ صمدی 1980-1988 کے دوران عراق ایران جنگ میں بھی شریک رہا تھا۔