.

بشار الاسد کو روسی کارگو طیارہ "سُوشی" لے کر گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روسی ذرائع ابلاغ نے جمعے کے روز ترکی کی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ روس کے ایک کارگو طیارے کے ذریعے شامی صدر بشار الاسد کو دمشق سے سُوشی اور پھر واپس دمشق پہنچایا گیا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ بشار کو لے کر جانے والے روسی کارگو طیارے نے سُوشی جانے کے لیے ترکی کی فضائی حدود کو عبور کیا۔ بشار نے سُوشی میں روسی صدر ولادیمر پیوتن سے ملاقات کی۔

شامی صدر کا پیر کے روز اچانک روس میں ظہور ہوا تاہم روسی حکام نے منگل سے قبل ملاقات کا اعلان نہیں کیا۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش تصویر میں پیوتن اور بشار ایک دوسرے سے بغل گیر ہوتے نظر آ رہے ہیں۔