.

“پلیزمجھے پکڑ لیں”: خوبرو بھارتی پولیس آفیسر کو گرفتاریاں پیش کرنے والوں کی قطار لگ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھارتی پنجاب پولیس کی ایک خوبرو خاتون پولیس آفیسر کی تصویر وائرل ہوئی تھی۔ تصویر میں ایک خوبرو پولیس آفیسر وردی میں ڈیوٹی کرتی نظر آتی ہے۔ اس پولیس آفیسر کا نام ہرلین من بتایا گیا لیکن جلد ہی سچ سامنے آ گیا جس کے مطابق یہ تصویر کسی پولیس آفیسر کی نہیں بلکہ اداکارہ کائنات اروڑا کی ہیں جنہوں نے ایک پنجابی فلم کی شوٹنگ کے دوران یہ تصویر اپ لوڈ کی تھی ، جس پر مداحوں نے تبصروں کی بھرمار کر دی۔

تبصروں اور خوبرو اداکارہ کو گرفتاریاں پیش کرنے کی خواہش سامنے آنے کے بعد کائنات اروڑا کو اپنا وضاحتی بیان جاری کرنا پڑا کہ وہ پنجابی فلم جگا جیوندا اے میں پولیس آفیسر کا رول ادا کر رہی ہیں۔

دسمبر 1982ء کو دہلی میں پیدا ہونے والی کائنات، لیجنڈدیویا بھارتی کی کزن ہیں۔ کائنات اروڑا اب تک ہندی، تامل اور تیلگو سمیت متعدد فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ کائنات نے 2010 میں فلم کھٹا میٹھا میں شامل ایک گانے میں پرفارمنس کر کے بالی وڈ میں ڈبیو کیا تھا، اس کے علاوہ انہوں نے فلم گرینڈ مستی ، من کاٹھا ، لیلیٰ او لیلیٰ اور رام گوپال ورما کی فلم سیکریٹ میں بھی کام کیا ہے۔