.

حوثی باغیوں نے بچوں کی ادویات سے لدا ٹرک لوٹ لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے وسطی علاقے اِب میں ایران نواز حوثی باغیوں نے الحدیدہ میں بچوں کے لیے بھیجے گئے طبی سامان اور ادویات سے لدے ٹرک لوٹ لیے۔ یہ لوٹ مار ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب الحدیدہ اور دیگر علاقوں میں بڑی تعداد میں شہری ہیضہ اور دیگر وبائی امراض کاشکار ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اب میں لوٹا گیا طبی سامان اور ادویات عالمی ادارہ اطفال کی طرف سے بھیجی گئی تھیں۔ رواں ماہ عالمی ادارہ اطفال کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں حوثی باغیوں کی قائم کردہ نام نہاد حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ الحدیدہ کو بھیجی جانے والی ادویات اور دیگر طبی سامان کی ترسیل میں رکاوٹیں پیدا نہ کرے اور ادویات پر کسٹم ڈیوٹی ختم کرے۔

عالمی ادارہ اطفال کی طرف سے باغیوں کی وزارت پلاننگ کو ایک شکایت کی تھی کہ باغیوں کی اب گورنری میں قائم انتظامیہ طبی سامان اور ادویات سے لدی گاڑیوں کو قبضے میں لے رہی ہے۔

بیان میں باغیوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ قبضے میں لیے گئے تمام امدادی ٹرکوں اور ادویات سے لدے ٹرکوں کو چھوڑیں تاکہ الحدیدہ گورنری میں وبائی امراض کے شکار افراد بالخصوص بچوں کو طبی سامان کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے۔