.

لیڈی ڈیانا کے چھوٹے بیٹے نے خود سے بڑی عمر کی دوشیزہ سے منگنی کر لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانوی شہزادہ ہيری اپنی منگيتر اور محبوبہ ميگن مارکل سے آئندہ برس شادی کريں گے۔ دونوں کی منگنی اسی ماہ ہوئی تھی جس کے بارے ميں اعلان پیر کے دن کيا گيا۔ برطانوی ملکہ نے بھی اس خبر پر مسرت کا اظہار کيا ہے۔

برطانوی شہزادے ہيری نے امريکی اداکارہ ميگن مارکل سے منگنی کر لی ہے اور ان دونوں کی شادی آئندہ برس موسم بہار ميں متوقع ہے۔ اس بارے ميں اعلان تينتيس سالہ ہيری کے والد پرنس چارلس نے ستائیس نومبر بروز پیر برطانوی دارالحکومت لندن ميں کيا۔

شہزادہ ہيری برطانيہ کے بادشاہ بننے کی فہرست ميں پانچويں نمبر پر ہيں جبکہ مارکل امريکی ٹيلی وژن سيريز ’سوٹس‘ ميں اپنے منفرد کام کی وجہ سے معروف ہيں۔ بتایا گیا ہے کہ ان دونوں نے اسی ماہ منگنی کی۔

پرنس چارلس کی سرکاری رہائش گاہ ’کلارنس ہاؤس‘ سے جاری کردہ بيان ميں کہا گيا ہے کہ شہزادہ ہيری نے ملکہ اور ديگر قريبی اہل خانہ کو اس بارے ميں مطلع کر ديا ہے اور اس سلسلے ميں اپنی ہونے والی اہليہ کے اہل خانہ سے بھی اجازت لے لی ہے۔ بیکنگھم پيلس کے ترجمان نے بھی کہا ہے کہ ايڈنبرا کے ڈيوک اور ملکہ برطانيہ اس پيش رفت پر کافی خوش ہيں۔

شہزادہ ہيری اور چھتيس سالہ ميگن مارکل گزشتہ برس جولائی ميں پہلی مرتبہ ملے تھے۔ اس کے کچھ ہی ماہ بعد شہزادے نے مارکل کے ليے اپنی محبت کا اظہار کر ديا تھا اور اس بارے ميں خبريں ذرائع ابلاغ کا مرکز بنی رہيں۔

پرنس ہيری شہزادہ چارلس اور ان کی پہلی بيوی شہزادی ڈيانا کے سب سے چھوٹے صاحب زادے ہيں۔ ہيری برطانوی فوج کا حصہ بن کر افغانستان ميں بھی کچھ وقت گزار چکے ہيں۔ دوسری جانب ميرکل طلاق يافتہ ہيں اور ٹيلی وژن اور فلموں کی دنيا سے وابستہ ہيں۔

آئندہ برس موسم بہار ميں ان دونوں کی شادی متوقع ہے اور ابھی سے امکان ظاہر کيا جا رہا ہے کہ یہ ايک انتہائی مہنگی شادی ہو گی۔ ايک اندازے کے مطابق ٹيلی وژن پر اور آن لائن تقريباً ڈھائی بلين افراد اس شادی کی تقریب کو براہ راست ديکھيں گے.

آنجہانی لیڈی ڈیانا کے چھوٹے صاحبزادے پرنس ہیری نے اپنے سے بڑی عمر کی ہالی ووڈ اداکارہ میگن کو جیون ساتھی چنا ہے۔ پرنس ہیری کی عمر 32 سال میگن 36 برس کی ہیں اور دونوں آپس میں گہرے دوست ہیں۔

واضح رہے کہ پرنس ہیری اوراداکارہ میگن اگست میں منگنی کرنے والے تھے لیکن اپنی والدہ لیڈی ڈیانا کی برسی کے باعث منگنی کا پروگرام موخر کر دیا گیا۔