.

پوپ فرانسس ۳ روزہ دورے پر میانمار پہنچ گئے

پوپ، آنگ سان سوچی اور فوجی سربراہوں سے ملاقات کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پوپ فرانسس سہ روزہ دورے پر میانمار پہنچ گئے ہیں۔ پوپ فرانسس میانمار میں بھائی چارے، امن اور سلامتی کا پیغام لیکر گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پوپ فرانسس پہلے پوپ ہیں جنہوں نے میانمار کا دورہ کیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق پوپ فرانسس کا دورہ میانمار ان کے لیے ایک بہت بڑا امتحان ثابت ہو گا۔ لوگوں کو ان سے بہت سی امیدِیں وابسطہ ہیں کہ پوپ روہنگیا مسلمانوں کے بارے میں کھل کر بات کریں گے اور مسلمانوں کو ان کے بنیادی حقوق دلانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

پوپ فرانسس تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد بنگلہ دیش جائیں گے جہاں ان کی ملاقات روہنگیا مسلمانوں کے ایک گروپ سے کرائی جائے گی۔

میانمارمیں اپنے تین روزہ قیام کے دوران پوپ فرانسس آنگ سان سوچی اور فوجی سربراہوں سے ملاقات بھی کریں گے۔