.

پوپ فرانسس دورہ میانمارمکمل کرنے کے بعد بنگلہ دیش پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پوپ فرانسس اپنا تین روزہ دورہ میانمار مکمل کرنے کے بعد سہ روزہ دورے پر بنگلہ دیش پہنچ گئے ہیں۔

کیتھولک مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس جن سے مسلمانوں کو بہت توقعات وابستہ تھیں کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے حق میں بات کریں گے اور ان پر ہونے والے مظالم کا احاطہ کریں گے لیکن پوپ نے دورہ میانمار کے دوران بہت دبے انداز میں اس موضوع پر بات کی۔

پوپ فرانسس آج بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ پہنچے ہیں، جہاں انکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ بنگلہ دیش میں اپنے قیام کے دوران پوپ روہنگیا مسلمانوں کے ایک وفد سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات کے علاوہ وہ بنگلہ دیش کے وزیراعظم حسینہ واجد اور صدر عبدالحامد سے ملاقات کریں گے۔

بنگلہ دیش میں ہونے والی ملاقاتوں، تقاریب اور تقاریر کا مرکزی موضوع بھی روہنگیا مسلمانوں کا بحران ہو گا۔