.

امریکا: ۶ سالہ بچے کی زبان سے اللہ کا نام بنا اس کے لیے وبال جان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی ریاست ٹیکساس میں ذہنی پریشانیوں کے شکار ایک چھ سالہ بچے کے منہ سے لفظ اللہ نکلنے کے بعد ٹیچر نے اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔

سکول کی انتظامیہ کے مطابق محمد سلمان بول سکتا ہے جبکہ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا ڈاون سینڈروم نامی مرض کےساتھ پیدا ہوا تھا اور وہ ذہنی پریشنانیوں کا شکار ہے۔

بچے کے والد نے کہا کہ پرائمری سکول میں ٹیچر نے ان کے بچے کو دہشت گرد سمجھ کر پولیس کے حوالے کر دیا جو کہ ایک بہت بڑی بیوقوفی ہے۔ دوسری طرف محمد سلمان کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بچہ ابھی بول نہیں سکتا کیونکہ اسے ڈاون سینڈروم مرض لاحق ہے۔